انصاف لائرزفورم پاکستان کا شکریہ،انصاف لائرزفورم سندھ کابینہ کا اعلان کیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین انصاف لائرز فورم پاکستان بیرسٹر سید علی ظفر، کنوینئر انصاف لائرز فورم پاکستان نوید سہیل ملک اور صدر انصاف لائرز فورم پاکستان بیرسٹر عمیر نیازی کابہت بہت شکریہ جنہوں نے انصاف لائرز فورم سندھ کابینہ کا اعلان کیا۔ ریاض آفندی ایڈووکيٹ کو انصاف لائرز فورم سندھ کا صدر، انور میمن ایڈووکيٹ کو ناٸب صدر کے بی ۔کبر ایڈووکيٹ کو انصاف لائرز فورم سندھ کا جنرل سیکریٹری اور تمام منتخب ہونے والے عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ILF کے رہنما رانا عمران ایڈووکيٹ کیجانب سے تمام نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ایک شاندار تعارفی پروگرام سندھ ہاٸیکورٹ کراچی میں منعقد ہوا جسمیں نومنتخب کابینہ کے ارکان کو سندھی اجرک پہناٸی گٸی تقریب سے صدر ریاض آفندی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ تمام ممبران کو انکار حق دلانے تک جدوجہد کرونگا انور میمن نے کہا کہ انصاف لاٸرز فورم کی بڑھتی ہوٸی مقبوليت دیکھ کر شرپسند عناصر نے رکاوٹيں ڈالنے کی کوششيں کی مگر ہمارے اتحاد نے تمام تر سازشیں ناکام بنادیں۔ پروگرام میں ظفرعلی بلوچ، اصغر جوٸیہ، فریدہ عثمانی، نذیراللہ محسود، مہ جبین راجپوت و دیگر دوست شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں