انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31اکتوبرتک توسیع کی جائے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 31اکتوبر تک توسیع کی جائے-کورونا وبا، لاک ڈاؤن اور محدود کاروباری اوقات کے منفی اثرات اور پریشانیوں سے تاجر برادری ابتک نکل نہیں پائی، کاروبار معمول پر نہیں آسکے-کل سے آن لائن پورٹل لوڈ بڑھ جانے کے باعث سست روی کا شکارہے، ٹیکس گزاروں کو ریٹرن جمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے-چہلم کی سیکیورٹی کے لئے موبائل فون، انٹرنیٹ نیٹ ورک مکمل طور پر بند تھے، کئی ٹیکس گزار ریٹرن فائل کرنے سے دن بھر محروم رہے-پچھلے سال 3.1ملین ٹیکس گزاروں نے ریٹرن جمع کروائے جبکہ 26ستمبر تک بمشکل 1 ملین ریٹرن جمع ہوئے-ایسی صورتحال میں ٹیکس بیس بڑھانا تو دور کی بات پچھلے سال کے جمع کئے گئے ریٹرنز 30ستمبر تک حاصل کرنا ناممکن ہوگا-50فیصد سے ذائد ریٹرن اب تک جمع نہیں ہوئے، آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع ناگزیر ہوچکی ہے-ایف بی آر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طورپر آخری تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کرے-

اپنا تبصرہ بھیجیں