شاہ فیصل کالونی میں پانی کی قلت،ایم کیوایم پاکستان کی بریفنگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان ایم پی اے نے آ ج واٹراینڈ سیوریج بورڈشاہ فیصل کالونی کے ایکسیئن علی احمد ودیگر افسران کے ہمراہ پانی کی نا مناسب فراہمی اور سیوریج سسٹم کی خراب صورتحال پرمیٹنگ کی۔میٹنگ میں ایم پی اے کمیٹی کےاراکین نے بھی شرکت کی-اجلاس میں بلک واٹر سپلائی سے کم پانی کی سپلائی کے اعلاوہ شاہ فیصل کالونی میں پانی کی غیر مناسب تقسیم پر ایکسیئن نے بریفنگ دی کہ کن وجوہات کی بنا پر شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محمد حسین خان نے تمام افسران کو تاکید کی کہ گندے پانی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے اور پانی کی قلت کا بھی خاتمی کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں