اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کے پرچون ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا-نئی جاری ہونے والی ریٹ لسٹ میں دال مسور موٹی، دال مونگ اور سفید چنوں کی قیمت میں فی کلو 05 روپے کمی کی گئی ہے-20 کلو آٹا کا تھیلا 1100 روپے میں ، جبکہ 10 کلوگرام آٹا کا تھیلا 550 روپے میں فروخت ہو گا-چاول باسمتی سپر نیا 120 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گا-دال چنا باریک 130 روپے فی کلو گرام، دال چنا سپیشل 140، دال مسور باریک 195، دال مسور امپورٹڈ 170 روپے میں فروخت ہو گی-دال ماش دھلی 240، دال ماش چھلکے والی 210، مونگ دال 125 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گی-کالا چنا موٹا لوکل 135 روپے، کالا چنا باریک لوکل 120 روپے، سفید چنا موٹا 150 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گا-بیسن 140 روپے، دودھ 100 روپے فی کلو، دہی 120 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گا-مٹن 950 جبکہ بیف 500 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گا-ضلعی انتظامیہ لاہور اشیاء ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں