نرس کوہراساں کرنیوالا اوباش نوجوان حوالات میں بند ہوگیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش حوالات میں بندہوگیا-تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا-سی سی پی او لاہور کے حکم پر مقدمہ درج، ملزم حوالات میں بندہوگیا-شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی تھی-لڑکی کے انکار ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی-ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا-ون فائیو کی کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا گیا-خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں