فخرزمان نے سندھ کے بولرمحمد حسنین کا بھرکس نکال دیا

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین کا بھرکس نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق 151 رنز کے تعاقب میں کے پی نے جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی بیٹنگ کے پہلے ہی اوور میں 28 رنز بناڈالے، بدقسمت بولر محمد حسنین تھے، جنہیں فخرزمان نے تین بلند و بالا چھکے بھی رسید کئے۔سندھ کے بولر محمد حسنین کے اوور میں پانچ ایکسٹرا رنز بھی شامل تھے، اسی کے ساتھ فاسٹ بولر محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی دو ہزار بیس میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بنے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر زمان کی شاندار بلے بازی کے باعث کے پی نے سندھ کو چھ وکٹوں سے شکست دی، اسی شکست کے ساتھ سندھ کی فتوحات کو بریک لگ گیا، چار میچ کھیل کر سندھ ابھی بھی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن لئے ہوئے ہے، نادرن کا دوسرا جبکہ کے پی تیسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں