عقلاتی چوک حافظ الحدیث بھکھی شریف میں 32ویں افکاررضاسیمینارکا انعقاد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد جلالی رضوی عقلانی چوک حافظ الحدیث بھکھی شریف میں ”32ویں افکارِ رضا سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا: محبت اہل بیت رضی اللہ عنہم، محبت صحابہ رضی اللہ عنہم آپس میں لازم ملزوم ہیں۔ آل و اصحاب رضی اللہ عنہم کی محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے۔ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ شرعی محبت رکھنے والوں میں کبھی ٹکراؤ نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جب ان دونوں محبتوں کا سبب ایک ہے۔ تو یہ محبتیں بظاہر دو ہیں لیکن حقیقت میں ایک ہیں۔ افتراق و انتشار اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب ان دونوں محبتوں کے دو جدا اسباب مانے جاتے ہیں۔ ہمیں معاشرے میں اس اصول کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اہل بیت رضی اللہ عنہم کی محبت اس لیے لازم ہے کہ وہ رسول اکرم ﷺ کی آل ہیں اور اصحاب رسول ﷺ کی محبت بھی اس لیے لازم ہے کہ وہ رسول اکرم ﷺ کے اصحاب ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کی وحدت کا یہی راز ہے۔ امام احمد رضا خاں بریلوی قدس سرہ العزیز نے انہیں قرآن و سنت سے اس اصول کو ثابت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں