سندھ رینجرزکی جانب سے اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا جبکہ حساس اداروں کے تعاون سے کارروائی کے دوران مقتول کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 20 سالہ عمر فاروق کوبیہمانہ قتل کے بعد اس کے افغانی دوست گل رحمان نے قتل کر کے لاش کو ایک ڈرم میں بند کر کے بذریعہ کارگو براستہ پشاورافغانستان کے لیے روانہ کیا اور قتل کو اغواء کا رنگ دینے کے لیے مقتول کے لواحقین سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی اور جدید تکینکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم گل رحمان کی جانب سے مشکوک ڈرم پارسل کرنے کی شواہد کی روشنی میں پشاور سے ڈرم میں چھپائی گئی لاش برآمد کر لی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے قتل کے محرکات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ اطلاع کے مطابق ملزم گل رحمان چمن کے راستے افغانستان فرار ہو چکا ہے جبکہ قتل میں معاونت کے جرم میں ملزم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں