امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی،اس موقعےپروزارت خارجہ کی جانب سے اہم ہدایات پر مشتمل مراسلہ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی، نائب وزیر خارجہ 7 رکنی وفد کے ہمراہ 7 اور 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ کریں گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزارت خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا، امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جسمانی تلاشی سے روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں