مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیا جائیگا،وزیراعظم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا-موجودہ دورِ حکومت میں ادارے آزاد ہیں-الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی-پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے-ملاقات میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، خالد مقبول صدیقی، سینیٹر فیصل سبزواری اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر شریک ؛ہوئے-ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی-حکومت اور اتحادی جماعتیں مل کر سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں-وفد نے وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں