وزیرخارجہ سےیورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن پرویزاقبال لوسر کی ملاقات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)دوران ملاقات بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا-پاکستان یورپی یونین کےساتھ اپنےدوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے-یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد مقیم ہےجودوطرفہ تعلقات کومستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے-بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہود ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے-میری خصوصی ہدایات پر دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں-پرویز اقبال لوسرنے وزیر خارجہ کو پاک- ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی-وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئےپاکستان۔یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن کی خدمات کوسراہا-میری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سمیت کئی یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں-میں نے یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا-میں نے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی خدمت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے ٹھوس شواہد پر مشتمل ڈوزیر پیش کیے-پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پُر عزم ہے-پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں