قائداعظم اکیڈمی میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹیچرز ٹریننگ کےلئےمختص رقم کونئی بلڈنگ کی تعمیرپرخرچ کر دیا گیا، ٹریننگ کے لئے مختص تقریباً چار کروڑ روپے کی ادائیگیاں بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کردی گئیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رقم کا استعمال محکمہ خزانہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا۔ یکساں تعلیمی نصاب کے لئے مختص 335 ملین روپے کی رقم کو چار دفعہ غیر قانونی کٹ بھی لگائے گئے۔ 335 ملین کو کم کرکے 142 ملین کیا گیا۔ بعد ازاں مزید کم کرکے 90 ملین اور پھر مزید کم کر کے 88 ملین کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق رقم میں کٹ بھی محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر لگائے گئے۔ تمام غیر قانونی ادائیگیاں قائد اکیڈمی کے سٹیٹ افسر خلیل الرحمان کی زیر نگرانی کی گئیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران سٹیٹ افسر خلیل الرحمان کے آگے بے بس دکھائی دینے لگے۔واضح رہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کی ٹریننگ کرنے والے تقریباً 3 لاکھ سرکاری اور پرائیویٹ اساتذہ کو 5 سو روپے روزانہ کے حساب سے انٹرنیٹ کے استعمال کے لئے مختص کیے گئے تھے جن پر بعد میں کٹ لگا دیا گیا۔ 3 لاکھ آن لائن ٹرینگ کرنے والے پرائمری سکول اساتذہ کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں