اسحاق ڈارکی کورونا ویکسینیشن کرنیوالا ڈسپنسرگرفتارکرلیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی کورونا ویکسینیشن کی انٹری کرنے والا ڈسپنسر عاشق گرفتار کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسپنسر عاشق حسین نے کورونا ویکسینیشن سینٹر سے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کو پہلی ڈوز لگانے کی جعلی انٹری کی تھی جس پر ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے عاشق نامی ڈسپنسر کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں