78مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاورزی کرنے والی گاڑی کودھرلیا،ڈرئیوارگرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ای چالان ٹیم نے78مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالی گاڑی کودھرلیاہے۔ڈرائیور کو 38 ہزار600 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کاغذات ضبط کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں اس آپریشن کے دوران ایک ایسی گاڑی پکڑی گئی جس کے ڈرائیور نے کم وبیش 78مرتبہ ٹریفک قوانین کی شدید خلاف ورزی کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ڈرائیور کو38ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔کارڈرائیور نے 18 مرتبہ حد رفتار، 58 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی، واجبات جمع کروانے پر گاڑیوں کے کاغذات واپس کئے جائیں گے۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ڈرائیورز کی یقین دہانی پر کاغذات قبضہ میں لے کر تمام گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا تھا تاہم واجبات جمع کروانے پر گاڑیوں کے کاغذات واپس کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں، ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں