بلوچستان میں زلزلے سے نقصان پروزیراعظم کا اظہارافسوس

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو متاثرین کی مدد کے لیے بلوچستان حکومت کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی گئی۔وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گیادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہرنائی بلوچستان زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں