وزیراعلی پنجاب اوروفاقی وزیرداخلہ کا ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات- باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورراولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا-عثمان بزدار اورشیخ رشید کا بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس-عثمان بزدار اورشیخ رشید کا زلزلہ متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا-تین برس کے دوران صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔پنجاب میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا ہے۔راولپنڈی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔مخالفین نے تین برس میں صرف پراپیگنڈا کیا۔ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا-سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا-سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں-کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے۔پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی-اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اورپرنسپل سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں