عیدمیلاد النبی منانااللہ کی وحدانیت کی دلیل اورعشق رسولﷺ کی علامت ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ربیع النور کے مقدس مہینے میں اہم شاہراہوں اور جلوس وریلیوں کی گزر گاہوں کی پیوندکاری کا کام فوری کیا جائے،عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے،جلوسوں اور ریلیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کئے جائیں،اہلسنت کے علماء ومشائخ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے،جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے عاشقان رسول سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے گلی محلوں کو سجادیں،تاجدار ختم نبوت شمع رسالت کے پروانے ولادت مصطفی ﷺشایان شان طریقے سے منائینگے،عاشقان رسول ﷺقیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہینگے،سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں، ہمیں ملک میں روادری،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے،بارود کی بدبو کو دورود وسلام کی خوشبو سے ختم کرنا ہے،عاشقان رسول ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے،حضور اکرم ﷺ کے غلام جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گلی،محلوں،شاہراہوں کو سبز پرچم اور دوردو سلام سے منور کردیں،عیدمیلاد مصطفی امن عام کرنے جہالت،اقرباء پروری کا خاتمہ مظلوموں کو حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے، عیدمیلاد النبی منانا اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول ﷺ کی علامت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت کراچی ڈویژن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ لادینی طاقتیں باربار ختم نبوت پر حملہ کرنے کی سازش کرتی ہیں جسے عاشقان رسول نے ہمیشہ ناکام بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کامل یقین ہی ایمان کی علامت ہے،حکومت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس،ریلیوں اور جلسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرئے، دور ودسلام کی صداؤں میں جشن صبح بہاراں کا استقبال کرینگے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں