موٹروے پولیس کوجدیدآلات سے آراستہ کیاجارہا ہے

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)موٹر وے پولیس کودور حاضر میں جدید آلات سے آراستہ کیا جارہا ہے،موٹر وے پولیس کے افسران و جوانوں کو جدید ریسکیو کٹر کی ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے،جس سے روڈ حادثات سمیت قدرتی آفات میں بھی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی،ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید علی مہر اور ڈی آئی جی سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی روڈ حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کو بچانے کے لئے جدید ریسکیو کٹر کو استعمال کرنے اور ریسکیو کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں افسران و جوانوں کو ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ٹریننگ سیشن میں جدید کٹر کو روڈ حادثات میں گاڑیوں میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکالنے کے لئے جدید ریسکیو کٹر کو استعمال کرنے سمیت دوران ریسکیو آپریشن احتیاطی تدابیر اور زخمیوں کو باحفاظت گاڑیوں سے باحفاظت نکالنے کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ڈھرکی ٹرین حادثے میں موٹر وے پولیس نے ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر کٹر کی مدد سے متعدد پھنسے ہوئے زخمی مسافروں کو نکالنے میں مدد فراہم کی تھی،جبکہ گزشتہ برس کراچی لیاری کے علاقے میں زمین بوس ہونے والی خستہ حال عمارت کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کٹر کی مدد سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔اس سلسلے میں ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ کا کہنا تھا کہ آئی جی موٹر وے کی جانب سے موٹر وے پولیس کو پورے پاکستان میں جدید کٹر مہیا کیے گئے ہیں، جس کی مدد سے روڈ حادثات میں انسانی جانوں کو بچانے اوردیگر قدرتی آفات میں بھی موٹر وے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے گی، اس حوالے سے سکھر سیکٹر میں ریسکیو کٹر کے استعمال اوردوران ریسکیو آپریشن احتیاطی تدابیر کے بارے میں چار روزہ ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں