محکمہ جنگلات کے ملازمین کے اسکیل نہ بڑھانے پراظہاربرہمی

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائی کورٹ کا سندھ میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کے اسکیل نہ بڑھانے پر اظہار برہمی ،سندھ حکومت اکثر معاملات پر عدالت کو نظر انداز کررہی ہے یہ رویہ اچھا نہیں-تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کی جانب سے اسکیل نہ بڑھانے کے خلاف داخل ایک آئینی پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے ملازمین کے اسکیل نہ بڑھانے کے حوالے سے مانگا گیا جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا عدالت عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے معاملات میں حکومت سندھ عدالت کو نظرانداز کررہی ہے جو اچھی روایت نہیں ہے حکومت کے اس رویئے سے عدالتی کام متاثر ہوتاہے جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب جواب جمع نہ کرایا گیا تو چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کریں گے بعد ازاں عدالت عالیہ نے پٹیشن کی سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں