بھارتی ریاست آسام،مسلم کش فسادات کومنظم ظلم قراردیدیا

جدہ(ایچ آراین ڈبلیو)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی ریاست آسام میں ہونے والے مسلم کش فسادات کو منظم ظلم قرار دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کی رپورٹ کےمطابق آسام میں جبری بےدخلی کےخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بھارتی انتہا پسندوں کے ظلم اور قتل عام پر او آئی سی نے بھی خاموشی توڑ دی۔اسلامی تعاون تنظیم نے بھارتی ریاست آسام میں ہونے والے مظالم کو مسلمانوں کے خلاف ’منظم ظلم و تشدد‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے میڈیاپر آنے والی خبروں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے ذمہ دارانہ موقف اور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں