کوروناوائرس کے باعث مزید26افراد انتقال کرگئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں موذی مرض کورونا وائرس کے باعث مزید 26 افرادانتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 58 تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 233 ہوگئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 40، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 155، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 358، بلوچستان میں 33 ہزار 40، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 341، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں