چھوٹے چھوٹے مدارس کوہراساں کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے،فضل الرحمن

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مدارس کوہراساں کرنےکا سلسلہ بند کیا جائے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام مدارس اور مذہبی طبقےکی قوت ہے۔ اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، شدت اور انتہاپسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے جمعیت علمائے اسلام سے امیدیں لگا دی ہیں اور ہماری آواز پر لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے جبکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جبکہ ہم نے اس حکومت کو تسلیم کیا اور نہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں