وزیراعظم نے ماہ ربیع الاول بھرپورطریقے سےمنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان نے ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا اور کہا خود بھی پوراہفتہ عید میلاد النبیﷺمناؤں گا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی ندرونی کہانی سامنے آگئی،اجلاس میں عید میلاد البنی ﷺ، مہنگائی، پارٹی امور،بلدیاتی انتخابات پربحث ہوئی جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اوراوورسیزکےووٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پارٹی اورحکومتی سطح پر 12ربیع الاول بھرپورمنانےکااعلان کرتے ہوئے پارٹی سطح پرملک بھرمیں عیدمیلادالنبی ﷺمنانے کی ہدایت کردی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم نےکہا کہ خودبھی پورا ہفتہ عیدمیلادالنبیﷺکی تقریب میں مناؤں گا،پارٹی ورکر،لیڈر ، اتحا دی اورپوری قوم عید میلاد النبی ﷺ منائے۔وزیراعظم نے کورکمیٹی ارکان کو مہنگائی کے اسباب اور حقائق سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہررکن قومی وصوبائی اسمبلی حلقوں میں عوام کو اصل صورتحال بتائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے ، پاکستان میں دوسرےممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، پاکستان اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ومراعات دےرہاہے۔اجلاس میں علی امین گنڈاپور اوراعجاز چوہدی نےبلدیاتی انتخابات کا ذکرچھیڑا تو وزیراعظم نے اپنی رائے دی کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں