تاریخی عمارتوں،قبرستانوں کے اطراف اسپیشل صفائی آپریشن،ایل ڈبلیوایم سی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کے ساتھ ہی عوامی آگاہی سرگرمیوں کو بھی تیز کر دیا گیا ہے صفائی سہولیات کی فراہمی اور آگاہی کیمپ کی مؤثر انداز میں مانیٹرنگ کے پیش نظر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے فیلڈ میں سرپرائز وزٹ کیے. ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں زیرو ویسٹ مہم شروع کر دی گئی ہے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے مہم کی ورکنگ کا سرپرائز وزٹ کیا ہے. زیرو ویسٹ صفائی مہم کے ساتھ ساتھ عوامی آگامی کیمپ کا بھی شاہدرہ ٹاؤن میں انعقاد کیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے بارہ دری روڈ، جی ٹی روڈ، شیخوپورہ روڈ، مقبرہ نور جہاں اور مقبرہ جہانگیر کے اطراف صفائی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تاریخی ورثے، قبرستانوں اور مقبروں کے اطراف سپیشل صفائی آپریشن کے احکامات جاری کیے. رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کی سطح پر زیرو ویسٹ مہم کے تحت گزشتہ رات سے اب تک شاہدرہ ٹاؤن سے 200 ٹن سے زائد کوڑا اٹھایا جا چکا ہے۔ زیرو ویسٹ مہم میں 10 کمپیکٹرز، 4 ڈمپرز، 3 لوڈر ٹریکٹرز اور 9 چین آرم رولز کی اضافی مشینری لگائی گئی ہے۔ سپیشل نائٹ شفٹ میں 350 سے زائد سینٹری ورکرز اس آپریشن میں لگائے گیے ہیں۔ مزید برآں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 25 سے زائد سوشل موبلائزرز آگاہئ فراہم کرنے کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔250 سے زائد افراد کو براہ راست صفائی کے متعلق آگاہی پیغام دیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور میں بہترین صفائی کا مربوط نظام تشکیل دے رہے ہیں۔اس مقصد کی کامیابی کے لیےشہریوں کا تعاون ازحدضروری ہے۔شکایت کے ازالے کے لیے 1139 اور موبائل ایپ کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں