لاہور پولیس نے گمشدہ لوگوں کو ڈھونڈ کر ورثا کے سپرد کردیا

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے گمشدگان کو تلاش کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بزرگ خاتون ڈاکٹر فردوسیہ سمیت20سالہ محسن،18سالہ سماک،16سالہ منزہ تلاش کے بعد ورثاء کے سپرد کیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن محمد طاہر نے ہمراہ ٹیم نے گمشدہ ڈاکٹر فردوسیہ کو تلاش کیا۔ بزرگ خاتون ڈاکٹر فردوسیہ بی بی پاک دامنہ آئی اور راستہ بھٹک گئی،انچارج مصری شاہ اسرار شاہ نے ہمراہ ٹیم گمشدہ محسن کو تلاش کیا۔
گھرسے ناراض ہوکر جانے والے محسن اور گھر والوں کو بغیر بتائے دوستوں کے ساتھ جانے والے سماک احمد کو بھی تلاش کرکے ورثا کے حوالے کیا گیا۔ اس کے علاوہ گمشدہ لڑکی منزہ بھی تلاش کرکے ورثا کے حوالے کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں