مسلم لیگ(ن) کے رہنماپرویزملک قضائے الہی سے انتقال کرگئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مسم لیگ (ن) کے اہم رہنما پرویز ملک قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ پارٹی قیادت نے مرحوم کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرحوم پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی تھے۔ انہوں نے علالت کے باعث کچھ عرصہ سے سماجی اور سیاسی سرگرمیاں معطل کی ہوئی تھیں۔پرویز ملک کی پیدائش 18 نومبر 1947ء کو لاہور میں ہوئی تھی، انہوں نے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم اسی شہر سے حاصل کی۔ مرحوم قدیم درسگاہ ایچی سن کالج سے فارغ التحصیل تھے۔ انہوں نے یہاں سے بی ایس سی آنرز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں