وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا-وزیر اعلی کو صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی-انسپکٹر جنرل پنجاب نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی- ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے-معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سفاک ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی اجلاس میں شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں