معیشت کی بہتری کیلئے محمد بن سلمان کا اہم اعلان

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نے تیل پر منحصر اپنی معیشت کو متنوع بنانے کی کوشش کے تحت نئی قومی سرمایہ کاری حکمت عملی کا اعلان کیا ہے، ریاض نے اس کے تحت سالانہ 100ارب ڈالر سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت سعودیہ کے عملاً حکمراں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قومی سرمایہ کاری حکمت عملی پیش کی ہے۔یہ حکمت عملی سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے، اس اسٹریٹیجی کے تحت سالانہ تقریباً 103 ارب ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے اور 2030 تک گھریلو سرمایہ کاری کو بڑھا کر1.7 ارب ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وژن2030 کا اعلان سال 2016 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد دنیا میں تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک کی معیشت کو متنوع بنانا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو کے ایم بی ایس کے نام سے معروف ہیں نے اس موقع پر کہا کہ آج سعودی عرب سرمایہ کاری کے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے جو مملکت کے اور بین الاقوامی پرائیویٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو مزید اور زیادہ بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں