ٹرین کو چلانے کیلئے اب ڈائیور کی ضرورت نہیں، خودکار ٹرین متعارف

برلن (ایچ آراین ڈبلیو)جرمن ریل کمپنی ڈوئچے بان اور صنعتی گروپ سیمنز نے مشترکا طور پر ہیمبرگ میں دنیا کی پہلی خودکار ٹرین رونمائی کردی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی ریل کمپنی ڈوئچے نے سیمنز کے ساتھ ملکر روائتی ٹرینوں کے مقابلے میں توانائی سے بھرپور اور وقت کی زیادہ پابند خودکار ٹرین تیار کی ہے جو کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغیر ڈرائیور کے 4 ٹرینیں جرمنی کے شمالی شہر میں شامل ہوں گی جبکہ دسمبر سے مسافروں کو لے جانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ڈوئچے بان کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) رچرڈ لوٹز نے کہا کہ خودکار ٹرینیں ’ نیا ٹریک بچھائے بغیر، زیادہ قابل اعتماد‘ خدمات پیش کرتی ہیں۔سیمنز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ٹرینیں ’30 فیصد زیادہ مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور وقت کی پابندی میں نمایاں بہتری لاسکتی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں