برطانوی شہزادہ ولیم کی خلائی دوڑمیں شامل ارب پتیوں پرسخت تنقید

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)برطانوی شہزادہ ولیم نے خلائی دوڑ میں شامل ارب پتیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سب سے پہلے زمین کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوک آف کیمرج کا کہنا تھا کہ آب و ہوا غیر فعال ہونے سے ہمارے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کے کچھ عظیم ذہنوں کی ضرورت ہے جو اس سیارے (زمین) کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں نہ کہ رہنے کے لیے اگلی جگہ تلاش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں