سعودی حکومت کی سفری پابندی، غیرملکی کیلئے نئی مشکلات

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں مقیم غیرملکی سفری پابندی کے پیش نظر خروج ونہائی ویزے پر سفر نہیں کرسکا جس کے باعث وہ مشکلات کا شکار ہوچکا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے مقامی شہری نے اپنے تارک وطن ملازم کی پریشانی بتائی کہ کارکن کا خروج نہائی لگایا تھا مگر ان کے ملکی حالات کی وجہ سے سفری پابندی کے باعث وہ جا نہیں سکے اور فائنل ایگزٹ کی مدت ختم ہو گئی ہے کیا کیا جائے؟جوازات نے وضاحت پیش کی کہ خروج نہائی(فائنل ایگزٹ) کی انتہائی مدت 60 دن ہوتی ہے اس دوران اگر سفر نہ کرنا ہو تو مدت ختم ہونے سے قبل اسے منسوخ کرانا ضروری ہے بصورت دیگر 1000 ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔سعودی قوانین کے تحت خروج ونہائی ویزا نکلوانے کے بعد ساٹھ دن کی مہلت دی جاتی ہے اس دوران اگر سفر کرنے کا ارادہ تبدیل ہوجائے تو وہ ویزا کینسل کرا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں