فیکٹری ورکرزسمیت تمام ملازمین کوبراہ راست مملکت آنےکی اجازت مل گئی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) کی جانب سےمقامی وغیرملکیوں کےسوالات کےجواب دیے جارہے ہیں،زیادہ ترلوگ براہ راست پروازوں سے متعلق استفسار کرتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کےٹوئٹر ر ایک تارک وطن نے استفسار کیا کہ کیا فیکٹری ورکروں کو بھی سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے؟ جس پر جوازات نے وضاحت پیش کی کہ فی الحال شعبہ تعلیم سےوابستہ افراد مشروط طورپرسعودی عرب آسکتےہیں۔محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں کےعلاوہ فنی تعلیمی اداروں اور انسٹی ٹیوٹس سے تعلق رکھنے والے اہلکار اور ان کے اہل خانہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔جوازات نے مزید کہا کہ ممنوعہ ممالک سے فیکٹری ملازمین یا دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جیسے ہی اس ضمن میں فیصلہ ہوگا اعلان کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں