گورنربلوچستان جام کمال رہیں گے یا نہیں،فیصلہ 20 اکتوبرکوہوگا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیس اکتوبر کو شام چار بجے ہونے والےاجلاس میں وزیر اعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ تحریک وزیر اعلیٰ سے ناراض باپ پارٹی کے 14اراکین نے پیش کی ہے ان میں بلوچستان عوامی پارٹی ، تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ناراض اراکین شامل ہیں ۔ناراض اراکین کا دعویٰ ہے کہ ان کا گروپ 15اراکین پر مشتمل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں