وزیراعلی بلوچستان سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات،سیاسی صورتحال پربات چیت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات-ملاقات میں سینیٹرز پرنس آغا عمر احمد زئی، دنیش کمار اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی بھی موجودتھے-ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی-بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہےـوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گاـقومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔ہم نے مل کر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں