امریکا نے کابل ڈرون حملے کے متاثرین کو معاوضے کی پیش کش کر دی

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نےافغانستان کےدارالحکومت کابل میں ڈرون حملےکےمتاثرین کو معاوضے کی پیش کش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 29 اگست کو امریکی ڈرون حملے میں کابل میں ایک خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں داعش دہشت گرد کو نشانہ بنایا گیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ حملے میں عام افغان شہری نشانہ بنے تھے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں، اگر متاثرین کے اہل خانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انھیں منتقل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں