شیخوپورہ: صوفی ٹی ٹونٹی کرکٹ بلاسٹ میں‌دلچسپ مقابلے

شیخوپورہ (ایچ آر این ڈبلیو) شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری صوفی ٹی ٹونٹی کرکٹ بلاسٹ شیخوپورہ لیگ کے آج دو میچ کھیلے گئے، پہلا میچ شیخوپورہ رائلز اورشیخوپورہ لائنز کے مابین کھیلا گیا، رائل کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 126رنز بنائے جس کے جواب میں شیخوپورہ لائنز 123رنز پرآؤٹ ہوگئی اس میچ کے مین آف دی میچ شیخوپورہ رائلز کے محمد سمیع تھے، دوسرا میچ شیخوپورہ سلطانز اور شیخوپورہ ڈالفنز کے مابین کھیلا گیا سلطانز نے 129رنز بنائے جبکہ ڈالفنز نے یہ ہدف 18.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اس مقابلے کے مین آف دی میچ محمد راشد کو قرار دیا گیا، مہمان خصوصی مبشر چوہدری نے جیتے والی ٹیموں اور دو میچوں کے مین آف دی میچ کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جبکہ آج ٹورنامنٹ کے دو میچ کھیلے جائیں گے شیخوپورہ کنگز اور شیخوپورہ زلمی اور دوسرے میچ میں شیخوپورہ لائنز اور شیخوپورہ ڈیفنڈرز مد مقابل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں