سعودی حکومت نے شادی ہالز،کافی شاپ میں پابندیاں عائد رکھنے کا فیصلہ کرلیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے شادی ہالز، کافی شاپ اور ریستوران میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا ویکسین یافتہ افراد کو مذکورہ مقامات میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سعودی وزارت بلدیاتی امور ودیہی ترقی کے ترجمان سیف السویلم نے واضح کردیا کہ شادی ہالز، ریستوران اور کافی شاپ میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی داخل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مقامات پر ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا، وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا اعلان ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں