گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے ایک اور اہم خبر آگئی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ایفا’ کے ذریعے ٹریفک چالان میں رعایت کی تردید کردی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ٹریفک چالان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے قائم کیے جانے والے پورٹل ’ایفا‘ کی جانب سے چالان میں 20 فیصد رعایت دینے کی خبر کی تردید آگئی۔ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورٹل کی جانب سے ٹریفک پولیس کی خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم میں 20 فیصد رعایت دیئے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں جنہیں پورٹل سے منسوب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں