بختاوربھٹونے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

دبئی(بولونیوز)بینظیربھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بیٹے کا نام “میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ پر رکھا گیا ہے۔یاد رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں