چینی کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،چینی کی منتقلی ناکام

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت نے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چینی کی منتقلی کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر مل یونٹ نمبر ایک رحیم یار خان سے غیر قانونی طور پر چینی کی کوئٹہ منتقلی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیامحکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق9 سو من چینی غیر قانونی طور پر کوئٹہ منتقل کی جارہی تھی، محکمہ کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو چاچڑاں ٹول پلازہ کے مقام پر پر تحویل میں لے لیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں اہم نکشافات متوقع ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگرملز انتظامیہ کی جانب سے چینی کی غیرقانونی منتقلی کے الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ترجمان جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کا کام چینی فروخت کرنا ہے اب خریدار چینی کہیں بھی لے جانے کا خود ذمےدار ہے شوگر ملز نہیں۔اس کے علاوہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے10ہزار کلوسرکاری چینی کی خورد برد ناکام بنادی، 200بوری چینی غائب کرنے والے ڈیلر کا گودام سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں