عیدمیلادالنبی کے موقع پرگورنرہاؤس سندھ میں عوام کیلئے لنگرکی تقسیم کا آغاز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی مناسبت سےگورنرہاؤس سندھ میں عوام کے لیے لنگر کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم عمران کی ہدایت کے عین مطابق گورنر ہاؤس سندھ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جہاں اُن کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ ’ عید میلا دلنبیﷺ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں بھی لنگر عام شروع کیا گیا ہے، جو 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔’گورنر ہاؤس کا دروازہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، لوگ جوق در جوق شرکت کر کے لنگر بطور تبرک حاصل کررہے ہیں‘۔عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقہ سے منایا جائے، 22 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں علما ءمشائخ مفتیان ، اور گدی نشینوں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں