افغان طالبان نےامریکاواتحادیوں کےچھوڑے جہازوں کوفعال بنانا شروع کردیا

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)طالبان نےامریکا اوراتحادی افواج کےچھوڑے گئےناکارہ جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کوفعال بنانا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے وقت گاڑیوں ، جنگی جہازوں ، ہیلی کاپٹروں، ایوی ایشن کے پرزہ جات اوردیگر جنگی سازوسامان کی بڑی تعداد ناکارہ بنا کرچھوڑ گئی تھی-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے اتحادی افواج کے چھوڑے ہوئے جنگی جہاز اورہیلی کاپٹروں کو اب فعال بنانا شروع کردیا ہے اور اس کے لئے طالبان نے افغانستان میں موجود انجنیئرز اور دیگر ماہرین کی خدمات لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں