بھارت میں انتہا پسندوں کی تنقید کی وجہ سے رواج ختم کردیا گیا

ممبئی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں انتہا پسند ہندؤں کی تنقید معروف برانڈ کی نئی آئیٹم کو لے بیٹھی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کے دوران انتہا پسند ہندوؤں کا خوب زور ہےاور اقلیتوں سمیت تمام بڑے کاروباری ادارے اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ بھی ان کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسا ہی کچھ بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے ایکبار پھر دیکھنے میں آیا ہے کہ جب ایک مقامی برانڈ نے اپنی نئی پراڈکٹ کا نام اردو زبان کے لفظ ” رواج ” پر رکھ دیا ۔ معروف برانڈ کو لفظ رواج کا استعمال مہنگا پڑگیا اور انتہا پسند ہندؤں کی پرزور تنقید اور اصرار پر اس اشتہار کو ہی ختم کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں