کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے گھرلوٹنے پرگھرمیں میٹھاپکانے پرپابندی لگادی

ممبئی(ایچ آراین ڈبلیو)بالی وڈکنگ کی اہلیہ گوری نے بیٹے کے آنے سے گھر میں میٹھا پکانے پر پابندی لگادی ۔ آریان خان کی والدہ نے کچن میں پکتی ہوئی کھیرچولہےسےاتروادی۔بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے کے آنے سے گھر میں کسی قسم کی میٹھی ڈش بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بالی وڈ کنگ کے گھر کا ماحول خاصا پریشان کن ہے شاہ رخ خان ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا آریان خان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بیٹے کے گھر لوٹ کر آنے تک گوری خان نے گھر کے ملازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان کے گھر میں کسی قسم کا میٹھا نہیں بنے گا۔شاہ رخ خان کے گھر ” منت ” کے ملازمین دوپہر کے کھانے کیلئے کھیر بنارہے تھے جسے گوری نے دیکھ لیا، وہ فوری طور پر کچن میں گئیں اور کھیر کی تیاری کو روک دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک آریان کی ضمانت نہیں ہوتی تب تک میٹھا نہیں بنایا جائے۔واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیاتھا جو اس وقت جیل میں ہیں ۔ این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی گرفتاری کے بعد ہونے والی تحقیقات سے کئی اہم مقامات سے منشیات کی برآمدگی اور سمگلنگ کے بارے میں پیش رفت ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں