ایس ایس پی ٹھٹھہ کی منشیات و گٹکے کیخلاف کارروائی،4ملزمان گرفتار

ٹھٹھہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹرعمران خان کی ہدایات پرمنشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔4 ملزمان گرفتار ہوگئے- 200 کلو گھٹکہ مٹیریل، (3200) پیکٹ گھٹکہ ماوا، (1100) انڈین گھٹکہ Z-21، موٹرسائیکل برآمد- تھانہ گھارو ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر خالد ندیم بیگ، سب انسپیکٹر امداد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر نئی آبادی گھارو میں ملزم سبزعلی خاصخیلی کے گھٹکہ تیار کرنے والی جگہ پر کامیاب کارروائی کرکے 1 ملزم سبز علی ولد جمن خاصخیلی کو گھٹکہ تیار کرنے والےسامان، 200 کلوگھٹکہ مٹیریل اور1000 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکےتھانہ گھارو پرمقدمہ درج کردیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ مقدمہ نمبر 164/2021 سیکشن 3,4,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019۔تھانہ جھرک،ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر زاھد حسین شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کرکے 1 ملزم ھادی بخش ولد محمد خان برفت کو 1100 پیکٹ انڈین گھٹکہ Z-21 اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 53/2021 سیکشن 3,4,5,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019۔ایس ایچ او تھانہ گاڑہو انسپیکٹر میر محمد عباسی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کرکے 1 ملزم محمد پنھل ضاصخیلی کو1000 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکےتھانہ گاڑہو پرمقدمہ درج کردیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 36/2021 سیکشن 3,4,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019۔ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی سب انسپیکٹر منظور حسین پٹھان اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر ظفر علی زنئور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کرکے 1 ملزم محمد جمن ولد محمد صدیق سوڑہو کو 1200 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 72/2021 سیکشن 3,4,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019۔

اپنا تبصرہ بھیجیں