منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتارہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات فروشی میں ملوث (6) ملزمان گرفتار،ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری, بغدادی, چاکیواڑہ اور گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا-علاقہ تھانہ کلری سے (1) ملزم زمان کو گرفتار کیا گیا جس سے (450) گرام تنزانیہ اور (245) گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ (1)ملزم بیگ پھینک کرفرار ہرگئے-مفرور ملزم وقاص عرف میمن کے پھینکے ہوئے بیگ سے (1) 9MM پستول برآمد ہوئی جسے قبضہ پولیس میں لیا-علاقہ تھانہ چاکیواڑہ سے(2)ملزمان کامران اورفرید کوگرفتارکیا گیا جن سے(245) گرام چرس برآمد کی گئی-علاقہ تھانہ گارڈن سے (2) ملزمان شہبازاور نور محمد کو گرفتار کیا گیا جن سے (222) گرام چرس برآمد کی گئی-علاقہ تھانہ بغدادی سے (1) ملزم عبدالمجید کو گرفتار کیا گیا جس سے (60) گرام کرسٹال برآمد کی گئی-ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کیا کرتے تھے-کراچی: ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج تفتیش جاری ہے-ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے-مفرور ملزم کی تلاش جاری جگہ جگہ چھاپہ.مارا جارہا ہے-ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں