محکمہ انسداد دہشتگردکی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشتگردگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار-گرفتار دہشتگرد کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول، گولیاں اور میگزین برآمد-دہشتگرد کی شناخت سید مظہر علی نقوی کے نام سے ہوئی۔دہشتگرد کا مخالف تنظیم کے افراد کے قتل کی وارداتوں کا انکشاف۔گرفتار دہشتگرد کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ملزم نے گلبرگ میں مخالف تنظیم کے اعجاز نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔فیڈرل بی ایریا میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور زخمی کیا تھا۔ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد مُلتان فرار ہوگیا تھا، وقفہ وقفہ سے کراچی آتا جاتا تھا۔دہشتگرد اب دوبارہ لڑکوں کو دہشتگردی کیلٸے منظم کر رہا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں