لاہوربادامی باغ پولیس کی کارروائی،تین رکنی موٹرسائیکل چورگینگ گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسداد موٹر سائیکل چوری کے حوالہ سے بادامی باغ پولیس کی بڑی کاروائی-بادامی باغ پولیس کی کاروائی تین رکنی موٹرسائیکل چورگینگ گرفتارہوگیا-ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل اور لاکھوں مالیت کے موٹر سائیکل کے سپئیر پارٹس برآمد-ملزمان موٹرسائیکل چوری کرتےاوراسکے پارٹس کو فروخت کر دیتے-ملزمان منظم گروہ کی شکل میں کام کر رہے تھے-عرصہ دراز سے پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی-ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا-ملزمان موٹر سائیکل چوری کرتے اور اسکے پارٹس کر کے کباڑ میں فروخت کر دیتے-ملزمان موٹر سائیکل کھولنے کی مہارت رکھتے-گرفتار ملزمان میں سرغنہ جمیل,احسان مکینک اور حکیم خان کباڑیہ شامل-ملزمان کا دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف-ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش جاری ہے-انسداد موٹر سائیکل چوری کے حوالہ سے بڑی کاروائی پر ایس ایچ او بادامی باغ ابرار رضوی اور ٹیم کو شاباش-موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر لائحہ عمل اپنایا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں