شہرقائدسے ریڈ بک کا مطلوب ملزم پکڑا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد سے ریڈ بک کا مطلوب ملزم پکڑا گیا، ملزم دہشت گرد محمدعلی چھوٹا کی مالی معاونت میں مبینہ طورپرملوث رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا، ظہورمہدی کونجی اسپتال میں کارروائی کےدوران حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور مہدی کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے اور یہ دہشت گرد محمدعلی چھوٹا کی مالی معاونت میں مبینہ طورپرملوث رہا ہے۔یاد رہے رواں سال جولائی میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے ریڈ بک میں شامل دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اورر ینجرزکی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں احمد علی عرف ٹی ٹی گرفتار ہوا، جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں