جوہرآبادتھانے کی حدودمیں پولیس مقابلہ،2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جوہر آباد تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد-دو مسلح ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جنکو پولیس نے UBL اسپورٹس کمپلیکس پر مشتبہ جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا-ملزمان نے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل تیز بھگاتے ہوئے فرار ہونے لگے-پولیس پیٹرول نے ملزمان کا پیچھا شروع کیا اور UBL اسپورٹس کمپلیکس کے عقب کسٹم کلب پر ملزمان کو گھیر لیا-ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی-پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے- ملزمان کی شناخت 1) کاشف ولد محمد انور 2) محمد عامر ولد رئیس احمد کے ناموں سے ہوئی-ملزمان کے قبضے سے 2 عدد چھینے ہوئے موبائل فون، 2 عدد. پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور 32 بور لوڈ میگزین راؤنڈز اور خول سمیت ایک موٹر سائیکل مسروقہ سمن آباد تھانہ برآمد-دونوں زخمی ملزمان کو برائے علاج و معالجہ عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا-دونوں ملزمان کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے-ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں